Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ہواوے کی نئی نووا سیریز: نووا 5، نووا 5 پرو اور نووا 5 آئی متعارف

شائع 23 جولائ 2019 09:25am
سائنس

Huawei Nova 5

ہواوے نے چین میں ہونے والی تقریب میں نئی ڈیوائسز جاری کی ہیں۔ جن میں سب سے اہم نووا 5 کے تین اسمارٹ فونز ہیں۔

ہواوے نےKirin 980 کے ساتھ نووا 5 پرو، Kirin 810 کے ساتھ ہواوے نوا 5 اور ہواوے نووا 5 آئی متعارف کرائے ہیں۔

٭ ہواوے نووا 5 پرو

Image result for huawei Nova 5 pro

اس فون میں فلیگ شپ Kirin 980 چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔

نووا 5 پرو کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 40W ہواوے سپر چارج سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 435 ڈالر یا 385 یورو اور 8 جی بی / 256 جی بی اسٹوریج ورژن کی قیمت 3399 یوان یا 500 ڈالر یا 440 یورو ہے۔

اس فون کا ایک فینسی ورژن نووا 5 پرو لمیٹڈ ایڈیشن بھی ہے، جس کی قیمت 3799 یوان یا 550 ڈالر یا 490 یورو ہے۔

اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی 28 جون سے شروع ہوگی۔

٭ ہواوے نووا 5

Related image

ہواوے نووا 5 وہ پہلا فون ہے، جس میں ہواوے کا نیا Kirin 810 چپ سیٹ شامل کیا گیا ہے۔

اس فون کو وسط جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔ اس میں دو Cortex-A76 پاورفل کورز، جس کی کلاک اسپیڈ 2.27 گیگا ہرٹز ہے، اور چھ Cortex-A55 کورز ہیں، جن کی کلاک اسپیڈ 1.88 گیگا ہرٹز ہے۔ اس فون میں Mali-G52 MP6 جی پی یو ہے۔ نووا 5 فلیگ شپ نووا 5 پرو جیسا ہی ہے۔

دونوں میں فرنٹ پرایک سا نوچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور بیک پر ایک سا کواڈ کیمرہ ہے۔

اس فون کا ایک ہی میموری آپشن 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ جبکہ قیمت 2999 یوان یا 435 ڈالر یا 385 یورو ہے۔

٭ ہواوے نووا 5 آئی

Image result for huawei Nova 5i

ہواوے نووا 5 آئی میں دوسرے دونوں اسمارٹ فونز کےمقابلے میں کم تر Kirin 710 چپ سیٹ ہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر اس فون کی بیک پر ہے۔

فون کی بیک پر ہی 24 میگا پکسل مین، 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل، 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو لینز ہے۔ اس فون کو 6 جی بی یا 8 جی بی ریم / 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج میموری آپشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ لیکن نووا 5 اور نووا 5 پرو کے برعکس اس میں 18W فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔ میموری آپشنز کے مطابق اس فون کی قیمت 1999 یوان یا 290 ڈالر یا 260 یورو یا 2199 یوان یا 320 ڈالر یا 280 یورو ہے۔ اس فون کی فراہمی ایک ہفتے میں شروع ہوگی۔

تقریب کے دوران ہواوے نے بتایا کہ کمپنی نے سال کے پہلے پانچ ماہ میں 100 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے ہیں۔ امریکی پابندیوں اور غیر یقینی صورتحال کے باوجود کمپنی کو امید ہے کہ وہ پچھلے سال کی طرح 200 ملین ڈیوائس فروخت کرنے کا ہدف حاصل کر لیں گے۔