Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ویوو ایس 1: ہیلیو پی 65 ایس او سی اور دیگر زبردست فیچرز کے ساتھ لانچ

شائع 23 جولائ 2019 08:45am
سائنس

Untitled-1-Recovered

ویوو نے اپنا "ویوو ایس 1" اسمارٹ فون پوری دنیا میں لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کو 4 ماہ پہلے چین میں وائی 7 ایس کے نام سے  لانچ کیا گیا تھا۔ تاہم اب عالمی مارکیٹ میں اس فون کو  "ایس 1" کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

گلوبل ایس 1 کا ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ  6.38 انچ سپر ایمولیڈ ہے۔ اس فون میں ہیلیو پی 65 ایس او سی، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج ہے۔

اس فون میں چینی ورژن کی طرح 25 میگا پکسل کا پاپ اپ سیلفی کیمرہ نہیں، بلکہ اس کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے، جو اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں ہے جبکہ فون کی بیک پر پرائمری کیمرہ 16 میگا پکسل کی بجائے 12 میگا پکسل کا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ چینی ورژن میں فون کے رئیر پر فنگر پرنٹ ریڈر اسکینر اور 3940 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی، لیکن گلوبل ورژن میں ان ڈسپلے فنگرپرنٹ سنسر اور 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

گلوبل ورژن میں بھی اینڈرائیڈ بیسڈ فن ٹچ او ایس 9 انسٹال ہے لیکن چینی ورژن کے برعکس اس میں تمام گوگل سروسز دستیاب ہیں۔ فون کے بائیں طرف موجود اسمارٹ بٹن کو دو باردبانے سے کمپنی کی ورچوئل اسسٹنٹ جوی ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے اور ایک بار دبانے سے گوگل اسسٹنٹ ایکٹویٹ ہوتا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے انڈونیشیا میں فروخت کیا جائے گا اور اس کی قیمت تقریباً 260 ڈالر یا 230 یورو ہوگی۔ اسے کاسمک گرین اور اسکائی لائن بلیو رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔