Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اقرا عزیز نے محسن عباس حیدر پر چڑھائی کردی

شائع 22 جولائ 2019 05:36pm
اہلیہ پر مبینہ تشدد کا معاملہ، اقرا عزیز نے محسن عباس کو آڑے ہاتھوں لے لیا اہلیہ پر مبینہ تشدد کا معاملہ، اقرا عزیز نے محسن عباس کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گزشتہ دنوں شدید تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے محسن عباس کو اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چڑھائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی تقریب میں اداکار و میزبان یاسر حسین کا پروپوزل قبول کرنے کے بعد اُن کی جانب سے بوس و کنار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار کے مبینہ شرمناک عمل پر غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'تن سازی انسان کو مضبوط بناتی ہے لیکن کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے۔

ss

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہمیں یہ سننے کی بھی ضرورت نہیں کہ اُس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور نہ ہی آپ کی کہانی کی ضرورت ہے، اب وقت ختم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے شوہر پر تشدد اور بے وفائی کا الزام عائد کرتے ہوئے زخموں والی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم محسن کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔