Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عمران خان کا دورہ امریکا، تاجر پر امید

شائع 22 جولائ 2019 03:58pm

tradersimagee

کراچی کی تاجر برادری نے وزیراعظم کے دورہ امریکا کو ملکی معیشت کے لئے خوش آئند قرار دے دیا۔

وہ کہتے ہیں تاریخی دورے کے نتیجے میں ایڈ کے بجائے ٹریڈ پر بات ہوگی، امریکی منڈی کھلے گی تو معیشت مزید ترقی کرے گی۔

وزیراعظم نے امریکا میں تاجروں سے ملاقات کی اور  ایڈ نہیں ٹریڈ کانعرہ پاکستانی تاجروں کو بھی بھاگیا۔ وزیراعظم کا دورہ امریکا تجارت کیلیے سودمند ثابت ہوگا۔

تاجروں کے مطابق امریکا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے، پاکستان امریکا کو سالانہ لگ بھگ پانچ ارب ڈالر کی برامدات کرتا ہے، امریکی منڈی کھلنے سے معیشت کو ترقی ملے گی۔