Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر گراہم کی ملاقات

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 05:53pm

usaimage

وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لِنزے گراہم سے ملاقات  کی ہے۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ایک بڑی زبردست ملاقات دیکھ رہا ہوں،دہائیوں بعد پاکستان اور امریکا کے مذاکرات ازسرنو شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بے شمار تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان اور امریکا فری ٹریڈایگریمنٹ کے ذریعے یہ مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔