Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اس نسخے پر عمل کرکے ایک ماہ میں 20 کلو تک وزن کم کریں

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2019 11:45am

fat

موٹاپا آج کل ایک انتہائی عام سا مسئلہ بن چکا ہے، اگر اپنے اطراف نظر دوڑائی جائے تو ہر دوسرا شخص ہی اس کا شکار نظر آتا ہے۔

اس سے چھٹکارے کیلئے اکثر افراد مختلف قسم کے ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہیں اور طرح طرح کی ورزشیں بھی کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو جو نسخہ بتانے جارہے ہیں وہ اس قدر بہترین ہے کہ ایک ماہ میں 20 کلو تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

اس کیلئے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی:

٭ دو بڑے لیموؤں کا جوس

٭ ایک کھانے کا چمچ تخم بلنگا

٭ ایک کھانے کا چمچ شہد

٭ ڈیڑھ گلاس پانی

ترکیب:

٭ سب سے پہلے تخم بلنگا کو ایک گھنٹے کیلئے بھگو دیں، جب یہ پانی کو جذب کرلے گا تو ایک جیل نما شکل اختیار کر جائے گا۔

٭ پھر ڈیڑھ گلاس پانی میں تخم بلنگا اور لیموں کا جوس ڈالیں، اب انہیں ایک بلینڈر میں ڈال کر شہد شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں، آپ کا مکسچر استعمال کیلئے تیار ہے۔

روازانہ صبح اس کا استعمال آپ کے میٹابولزم کو تیز کرکے موٹاپے کا تیزی سے خاتمہ کردے گا۔

بہترین نتائج کیلئے لگاتار 15 دن تک روزانہ نہار منہ اس مکسچر کو لیں، یقین جانیں آپ نتائج دیکھ کر حیران و پریشان رہ جائیں گے۔

اس مکسچر میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء موٹاپے کا تیزی سے خاتمہ کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتے ہیں، یہ مکسچر باآسانی بنایا جاسکتا ہے اور جیب پر بھی اتنا بھاری نہیں ہے۔

تخم بلنگا کے کئی فوائد ہیں جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔

٭ چہرے کو خوبصورت بناتا ہے

٭ بالوں کیلئے بے حد مفید ہے

٭ اس کے علاوہ تخم بلنگا جسمانی صحت پر بھی بہترین طریقے سے اثر انداز ہوتا ہے۔