Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

محمد عامر نے بولنگ اسپیڈ میں اضافے کی ٹھان لی

شائع 22 جولائ 2019 02:30pm

amir

عالمی کپ 2019 میں محمد عامر نے کم بیک کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گرین شرٹس کی جانب سے سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کیں تاہم اب انہوں نے اپنے لئے نیا ہدف سیٹ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا، اب بولنگ اسپیڈ میں اضافے کیلئے پرامید ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو تین سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا تھا جس کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار رہا، فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آیا۔

محمد عامر نے عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وکٹیں مل رہی ہوں تو اسپیڈ میں بہتری لانے کیلئے بھی حوصلہ بڑھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ تیز رفتار بولنگ کروائے، انہوں نے انٹرویو کے دوران ٹی ٹوینٹی میں ڈاٹ بالز کی اہمیت سے متعلق بھی بات کی۔

ان کا مزید کیا کہنا تھا، ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔