Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہوجائے گی'

شائع 22 جولائ 2019 01:37pm
کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم راشد خان / فائل فوٹو کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم راشد خان / فائل فوٹو

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کی عالمی کپ 2019 میں ناقص کارکردگی کے بعد بورڈ نے گلبدین نائب کی جگہ لیگ اسپنر راشد خان کو افغانی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کے نومنتخب کپتان راشد خان نے ٹویٹ کے ذریعے ٹیم کی قیادت ملنے پر بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ افغانستان ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری ٹیم فتوحات کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔

راشد خان نے اپنی ٹویٹ میں سابق کپتان گلبدین نائب کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے عالمی کپ 2019 میں افغانی ٹیم گلبدین نائب کی قیادت میں 9 میچز کھیل کر ایک میں بھی فتح حاصل نہیں کرسکی تھی جس کے بعد افغان بورڈ نے ٹیم کی قیادت راشد خان کے سپرد کردی۔