Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کتنی ہوں گی؟ موجیں لگ گئیں

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2019 09:42am

Untitled-1

پاکستان میں کسی کو کام کرنے کا شوق ہو یا نہ ہو مگر چھٹیاں کرنے کا شوق بہت ہوتا ہے۔ ابھی چھٹی کا کوئی ایونٹ آیا نہیں ہوتا اور سبھی لوگ اس کے حساب کتاب میں پہلے پڑ جاتے ہیں۔

عیدین کے موقع پر تو لوگوں کی خوشی اور بھی دیدنی ہوتی ہے اور وہ اپنی باقی چھٹیاں بھی انہی موقعوں پر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی مہینے کی روٹین کی چھٹیاں بھی ایسے ہی موقعوں پر کرنے کیلئے سنبھال کر رکھتے ہیں اور عیدین کے موقع پر ہفتوں کی چھٹیاں لے جاتے ہیں۔

چونکہ ایک ساتھ چھٹیاں کرنے کا ان کا مقصد زیادہ سے زیادہ رشتہ داروں اوردوست احباب سے ملنا اور اس کے علاوہ خود کو وقت دینا بھی ہوتا ہے مگر کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ایسے بڑے تہواروں پر حکومت کی طرف سے ہی زیادہ چھٹیاں دی جائیں۔

بارہ اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم پانچ روز کی چھٹیاں ملیں گی، کیوں کہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹیاں ہوتی ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ اگر حکومت بڑی عید پر صرف دو چھٹیوں کا اعلان بھی کرتی ہے تو پھر بھی ماجرا مختلف نہیں ہوگا۔ تب بھی چھٹیاں پانچ ہی ہوں گی کیوں کہ بڑی عید کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا اور وہ بھی چھٹی کا ی دن ہے۔ یوں سرکاری ملازمین کو ہفتے میں پانچ دن کی چھٹیاں مل جائیں گی۔