فیصل سبزواری اور ٹی وی اینکر شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری معروف ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری اور نجی ٹی وی چینل کی مشہور اینکر مدیحہ نقوی کی شادی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں کیا گیا
تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر اہم سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
گورنر اور وزیراعلی سندھ نے جوڑے کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں
واضح رہے کہ یہ ان دونوں کی دوسری شادی ہے، مدیحہ نقوی کی پہلی شادی 2013 میں ہوئی تھی جو کچھ ماہ رہی جس کے بعدان کی طلاق ہوگئی جبکہ فیصل سبزواری بھی پہلے سے شادی شدہ ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.