Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

قبائلی اضلاع میں انتخابات:پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا

اپ ڈیٹ 21 جولائ 2019 11:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کی16صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 13حلقوں کے غیرحتمی نتائج کا اعلان کردیا،پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا۔

الیکشن کمیشن کوقبائلی اضلاع کے16میں سے 13حلقوں کے انتخابی نتائج موصول ہوگئے۔

قبائلی اضلاع انتخابات میں آزادامیدوار5 سیٹیں لے اڑے جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی4 نشستیں حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی،جے یوآئی 2،جماعت اسلامی،اےاین پی کاایک ایک امیدوارکامیاب ہوا۔

ضلع باجوڑ

ضلع باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں میں سے 2 میں تحریک انصاف کامیاب رہی جبکہ ایک پر جماعت اسلامی نے میدان مار لیا۔

 باجوڑ پی کے 100 باجوڑ سے پی ٹی آئی کے انورزیب خان 12 ہزار 951 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ جماعت اسلامی کے وحید گل 11 ہزار 755 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 101 باجوڑ 2 سے پی ٹی آئی کے اجمل خان 12194 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جب کہ جماعت اسلامی کے ہارون الرشید 10 ہزار 468 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 102 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین 19 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حمید الرحمان 13 ہزار 436 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع مہمند

مہمند پی کے 103 پر اے این پی کے نثار مہمند 10 ہزار 366ہووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ نے 9 ہزار 186 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمند سے ہی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 104 پر آزاد امیدوار ملک عباس 11751 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ جے یو آئی (ف) کے عارف حقانی 9801 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک انصاف کے سجاد مہمند 7755 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

ضلع خیبر

ضلع خیبر سے صوبائی اسمبلی کی 3 نشستیں ہیں اور تینوں پر ہی آزاد امیدوار کامیاب قرار پائیے ہیں، پی کے 105 خیبر 1 سے آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے 18 ہزار 135 ووٹ لے کر میدان مارلیا، آزاد امیدوار شیر مت خان 6 ہزار 767 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 106 خیبر 2 سے بھی آزاد امیدوار بلاول آفریدی 12ہزار 814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ آزاد امیدوار خان شید آفریدی 6297 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 107 خیبر 3 سے آزاد امیدوار محمد شفیق 9 ہزار 896 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں، آزاد امیدوار حمید اللہ جان آفریدی 8 ہزار 428 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع کرم

پی کے 108 ضلع کرم میں جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترنے والے محمد ریاض شاہین نے 12 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، آزاد امیدوار ملک جمیل خان 11 ہزار 638 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 109 کرم 2 سے پی ٹی آئی کے اقبال میاں نے 36 ہزار 536 ووٹ لے کرمیدان مار لیا، آزاد امیدوار عنایت علی 22 ہزار 975 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اورکزئی

پی کے 110 اورکزئی سے آزاد امیدوار سابق غازی عزن جمال اورکزئی 18 ہزار 448 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے شعیب حسن نے 14 ہزار 699 ووٹ لئے، عزن جمال سابق وفاقی وزیر جی جی جمال اورکزئی کے فرزند ہیں۔

شمالی وزیرستان

پی کے 111 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے محمد اقبال خان 10 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ جے یو آئی (ف) کے سمیع الدین 9 ہزار 288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 115

سابق 6 فرنٹیئر ریجنز پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد شعیب نے میدان مار لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع کے3حلقےکےنتائج آناابھی باقی ہیں،آج شام تک تمام نتائج موصول ہوجائیں گے۔