Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو پہلی قسط موصول

شائع 20 جولائ 2019 06:22pm

pcbimagee

لاہور: پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کو آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل) کی جانب سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو مجموعی طور پر 11 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز وصول ہونا ہیں، جس میں سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز کی پہلی قست پاکستان کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ پہلی قسط جنوری میں ملنا تھی، تاہم 2017-18 کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیر کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہوگیا تھا۔

چند ہفتے قبل لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورنر بورڈ ممبران کی منظوری کے بعد اکاؤنٹس کی رپورٹ آئی سی سی کو بجھوائی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے پہلی قسط جاری کردی ہے اور یہ دوسری قسط بھی جلد ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل ہر سال ممبر مالک سے سالانہ پرافٹ ریونیو شیئر کرتی ہے۔