Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سکھر: چھ بچے لاپتہ، پولیس تحقیقات جاری

شائع 20 جولائ 2019 04:22pm

policeimageee

سکھر میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 6 بچوں کے کپڑے اور چپلیں دریائے سندھ جامع مسجد کے قریب جھاڑیوں سے مل گئیں۔ پولیس کی تحقیقات  تاحال جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے یا پھر کوئی اور معاملہ ہے۔

کوئنس روڈ میں لاپتہ ہونے والے ایک ہی فلیٹ کے رہائشی 6 بچے کیا نہاتے ہوئے ڈوبے؟ بچوں کے کپڑے اور چپلیں دریائے سندھ کےکنارے جھاڑیوں سے مل گئے  جنہیں ماں باپ نے پہچان لیا۔

جسکے بعد انکی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ لاپتہ ہونے والے بچوں میں 11سالہ عاصم اور 16 سالہ عاصم بھائی ہیں جبکہ 11 سالہ حماد،13 سالہ احتشام،اور 12 سالہ احسان آپس میں بھائی ہیں۔

بچے گزشتہ روز مغرب کی نماز کے بعد گھر سے نکلے اور پھر لوٹ نہ آئے، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش ہورہی ہے کہ بچے دریا میں نہاتے ہوئے ڈوبے یا پھرانکے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا۔