Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

لیگی رہنما رانا مشہود نیب کے ریڈار پر

شائع 20 جولائ 2019 04:19pm

ranaimageee

پنجاب کے سابق وزیر رانا مشہود بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کرپشن اسکینڈل میں نیب لاہور نے رانا مشہود کو بائیس جولائی کو تحقیقات کیلیے طلب کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق رانا مشہود کو دیے گئے چوبیس سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر کھیل پر من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کرپشن اسکینڈل میں نیب ان ایکشن سابق وزیر کھیل پنجاب رانامشہود نیب کے ریڈار پرآگئے۔

نیب نےسابق صوبائی وزیررانامشہود کو 22جولائی کوطلب کرلیا۔