Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ: فضل الہی نے برانز میڈل جیت لیا

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2019 06:12pm

fazal

کھٹمنڈو: مسٹر پاکستان فضل الہی نے ساؤتھ ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا، چار ماہ بعد عالمی چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والے دو روزہ مقابلے میں پاکستان کے فضل الہی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تن ساز فضل الہی نے سو کلو گرام کیٹگری میں خوب پوز دیئے جس پر ججز نے انہیں برانز میڈل کا حق دار قراردیا۔

ایونٹ میں 8 ممالک کے 30 تن سازوں نے حصہ لیا، افغانستان کے احمد عامدی نے پہلی اور بھارت کے رویندرا کمار نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مسٹر پاکستان فضل الہی ایشا میں پانچوں نمبر پر آچکے ہیں، فضل الہی کا اگلا ہدف نومبر میں جنوبی کوریا میں ہونے والی مسٹر ورلڈ چیمپیئن شپ ہے۔

فضل پرعزم ہیں کہ وہ عالمی چیمپیئن شپ میں مزید تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے۔

a1 a2 a3 a4 a5 a6