Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سرکاری افسران قوم کی خوشحالی کیلئے کام کریں،عثمان بزدار

شائع 20 جولائ 2019 02:12pm

buzdarimageee

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  ہر افسرشفافیت،فعالیت،ایمانداری،خود احتسابی اورملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ دربارہال میں سرکاری افسروں سے خطاب کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  ہر افسرشفافیت،فعالیت،ایمانداری،خود احتسابی اورملک و قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  اب باتیں بنانے یا سستی کی کوئی گنجائش نہیں۔ وطن کو عظیم تر بنانے کیلئے پوری قوم کو متحرک کرنا ہوگا۔

عثمان بزدار نے مزید کہاکہ  عوام کی فلاح وبہبود،گڈ گورننس اورمالی شفافیت کیلئے بھر پور کردارادا کرنے والے افسروں پر ناز ہے۔ کپتان کے لئے ٹیم کا انتخاب بے حد اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ٹیم میں لوگ سفارش کی بنا پر نہیں آئے بلکہ خداداد صلاحیتوں کی بدولت ٹیم کا حصہ بنے۔ حکومت پنجاب کی نیک نامی اورساکھ بنانے میں کردارادا کرنے والوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔