Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

قبائلی عوام کی قربانیوں کی جیت ہوئی،فردوس عاشق اعوان

شائع 20 جولائ 2019 02:10pm

firdousiamgeee

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  آج قبائلی عوام کی قربانیوں کی جیت ہوئی، 16 نشستوں سے 285 امیدواروں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔

اپنے بیان میں  فردوس عاشق نے کہا کہ  میں افواج پاکستان اور سویلین اداروں، غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس امن کی بدولت آج قبائلی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی قیادت کو چننے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں بارود کی بو آیا کرتی تھی وہا آج ووٹ کی خوشبو سےالیکشن کا عمل اختتام پزیر ہوا،جو بھی پارٹی جیتی گی، جیت امن کی ہوگی۔