میگھن مارکل ہمیشہ کالا لباس ہی کیوں پہنتی ہیں؟
برطانوی شاہی خاندان کی بہو اداکارہ میگھن مارکل گزشتہ برس شہزادہ ہیری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کے بعد انہیں شاہی خاندان کی تقریبات میں کالا لباس ہی زیت تن کئے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
شاہی خاندان کی بہو ہونے کے ناطے ان کے ہر چھوٹے سے چھوٹے عمل پر بھی نظر رکھی جاتی ہے تو ان کا لباس کیوں نہ موضوعِ بحث بنتا۔
ان کے کالے لباس کو لے کر اکثر سوالات اٹھائے جاتے ہیں تاہم اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے کہ وہ شاہی خاندان کی تقریبات میں کالا لباس ہی کیوں زیب تن کرتی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکزِ نگاہ بننے سے بچنے کیلئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔
اس حوالے سے شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر میگھن رنگین لباس پہنیں گی تو ان کا لباس خبر بن جائے گا، گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم 'دی لائن کنگ' کے پریمئر میں بھی انہوں نے کالا لباس ہی پہنا تھا۔
اس کے علاوہ خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی وہ کالا لباس ہی پہنتی ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ کالا لباس پہننے سے ان کے کارِ خیر کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
Comments are closed on this story.