Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مہمند کے103، خیبر 105، باجوڑ 100 سے کون سے امیدوار آگے ہیں

شائع 20 جولائ 2019 01:51pm

 

pollingimageee

ایک اور نتیجہ پی کے ایک سو تین مہمند سے  موصول ہوا ہے جے یو آئی کے امیدوارمولانا گلاب نور ایک سو اڑتالیس ووٹ لیکر آگے ہیں۔

پی کے 103 سے غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے اور پولنگ اسٹیشن68پرجے یو آئی کے گلاب نور148ووٹ لیکرآگے، اے این پی کے نثار میمن 120 ووٹ لیکر پیچھے۔

پی کے 103 میں 86 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں

ایک اور غیر سرکاری نتیجہ پی کے ایک سو پانچ خیبر سے  موصول ہوا ہے۔ آزاد امیدوار شفیق شیر دو سو اٹھارہ ووٹ لیکر آگے ہیں۔

ضلع خیبر پی کے 105 کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوا ہے اور لطیف خان کلے سے آزاد امیدوار شفیق شیر218ووٹ لیکرآگے جبکہ  آزاد امیدوار دریا خان 70 ووٹ لیکر پیچھے۔

باجوڑ میں حلقہ پی کے 100 کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج پولنگ اسٹیشن99سے پی ٹی آئی کے انورزیب 203ووٹ لیکر آگے جبکہ جماعت اسلامی کے وحید گل 129ووٹ لیکر پیچھے

باجوڑ میں کل 103پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔