Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ

شائع 20 جولائ 2019 07:23am

 Mobile

 نئے حکومتی ٹیکسز اور ڈالر کی اونچی اڑان نے موبائل فونز کی قیمت کو بھی پر لگا دیے، نرخ بڑھنے سے موبائل مارکیٹوں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا۔

موبائل فونز جہاں ضرورت ہے وہیں شوق بھی بن چکا ہے،  نئے ماڈل کا اسمارٹ فونز نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے

 لیکن نئے ٹیکسز اور ڈالر کی اونچی اڑان سے موبائل فونز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے ٹیکس کی وجہ سے نئے موبائلز کی قیمت میں 1500 سے 3000 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

 موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکسوں میں کمی کے ساتھ  ڈالر کی قیمت کو بھی کنٹرول کرے۔