قبائلی اضلاع کے 16 امیدواروں میں کڑا مقابلہ ہونے کی توقع
قبائلی اضلاع کے 16 امیدواروں میں کڑا مقابلہ ہونے کی توقع ہے، تحریک انصاف نے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کردیا، کئی حلقوں میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
جے یو آئی ف کے 15 امیدوار میدان میں ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے 14 امیدوار کھڑے کئے ہیں، پیپلز پارٹی بھی 13 امیدواروں کے ساتھ الیکشن کی دوڑ میں شامل ہے۔
جماعت اسلامی نے بھی 13 امیدوار کھڑے کیے ہیں، ن لیگ نے صرف 5 امیدوار ہی میدان میں اتارے، جنرل نشستوں پر 2 خواتین امیدوار مقابلہ کررہی ہیں، پی کے 106 خیبر سے اے این پی کی ناہید آفریدی اور پی کے 108، کرم سے جماعت اسلامی کی مس ملاسا امیدوار ہیں۔ 202 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.