Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قبائلی اضلاع کے 16 امیدواروں میں کڑا مقابلہ ہونے کی توقع

شائع 20 جولائ 2019 07:08am

Untitled-1

قبائلی اضلاع کے 16 امیدواروں میں کڑا مقابلہ ہونے کی توقع ہے، تحریک انصاف نے ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کردیا، کئی حلقوں میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

جے یو آئی ف کے 15 امیدوار میدان میں ہیں، عوامی نیشنل پارٹی نے 14 امیدوار کھڑے کئے ہیں، پیپلز پارٹی بھی 13 امیدواروں کے ساتھ الیکشن کی دوڑ میں شامل ہے۔

جماعت اسلامی نے بھی 13 امیدوار کھڑے کیے ہیں، ن لیگ نے صرف 5 امیدوار ہی میدان میں اتارے، جنرل نشستوں پر 2 خواتین امیدوار مقابلہ کررہی ہیں، پی کے 106 خیبر سے اے این پی کی ناہید آفریدی اور پی کے 108، کرم سے جماعت اسلامی کی مس ملاسا امیدوار ہیں۔ 202 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔