Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ان ایپلی کشنز کوفوری طور پر اپنے موبائل سے نکال دیں

شائع 20 جولائ 2019 04:52am

Untitled-1

گوگل نے حال ہی میں پلے اسٹور سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی والی بہت سی ایپلی کیشنز  ہٹا دی ہیں مگر آپ کے موبائل میں وہ اب تک موجود ہیں۔

ان ایپس نے ناصرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ یہ صارفین کی پرائیوٹ معلومات افشا کرنے کی بھی مرتکب ہوئی ہیں۔

گوگل کی جانب سے ان ایپلی کشنز کو پلے اسٹور سے خارج کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے موبائل کو بھی ان سے نجات مل گئی ہے۔

یہ ایپس گوگل کو چکمہ دے کر گوگل پہ اپنا اندراج کرا لیتی ہیں، ان کے بارے میں گوگل کا موقف ہے کہ گوگل پلے پر نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر سختی سے ممنوع ہیں۔

صرف ایسے سافٹ ویئر جو پالیسی سے مطابقت رکھتے ہوں گوگل پلے کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ان میں والدین اپنے بچوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے یا بڑے ادارے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بروئے کار لائے جانے والے سافٹ ویئر شامل ہیں۔ صرف مذکورہ بالا سافٹ ویئر جو کہ پالیسی سے مکمل مطابقت رکھتے ہوں گوگل پلے پہ اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

گوگل کو ان ایپلی کشنز سے متعلق خبردار کرنے کا سہرا سیکیورٹی کمپنی ایواسٹ کو جاتا ہے۔ یہی وہ ایپس ہیں جنہیں آپ کو فوری طور پر اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔

ان ایپس کے نام درج ذیل ہیں:

ایمپلائی ورک اسپائے

فون کال ٹریکنگ

فون سیل ٹریکر

ایس ایم ایس ٹریکر

اسپائے ٹریکر

ٹریک ایمپلائز چیک ورک فون آن لائن اسپائے فری

اگر آپ ان ایپلیکیشنز کو اپنے موبائل میں نہیں دیکھ پا رہے لیکن محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کی نقل و حرکت یا حرکات و سکنات کی نگرانی کی جا رہی ہے تو اپنے موبائل کو فیکٹری ری سیٹ کر کے اس الجھن سے نجات حاصل کریں۔