Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت میں گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسندوں کے ہاتھوں 3 افراد قتل

شائع 20 جولائ 2019 04:19am

Untitled-1
بہار: بھارت میں گاؤ رکھشا کے نام پر انتہا پسندوں نے تین افراد کو مار مار کر ہلاک کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق انڈیا کی مشرقی ریاست بہار کے ضلع ساران میں ایک ہجوم نے تین افراد کو گائیں چرانے کے الزام میں پکڑ کر مار مار کر ہلاک کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے جمعہ کی صبح ہلاک ہونے والوں کو چور کہہ کر لوگوں نے پکڑ لیا تھا جب وہ بھینسوں اور ایک بچھڑے کو ایک ٹرک میں لاد رہے تھے۔

گاؤ رکھشا کے نام پر اقلیتوں اور دیگر پسماندہ طبقوں پر ہونے والے ہجوم کے حملوں کی کڑی کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے جس کے وجہ سے بھارت کی اقلیتیں بہت پریشان ہیں۔