Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

پاکستان کا لابنگ سروس کیلئے امریکا میں ہالینڈ اینڈ نائٹ کے ساتھ معاہدہ

شائع 20 جولائ 2019 04:04am

Untitled-1

واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق ممبر کانگریس ٹام رینلڈ سے ملاقات کی ہے، جس میں امریکا میں پاکستانی سفارتخانے اور لابنگ فرم "ہالینڈ اینڈ نائٹ " کے مابین معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر معاونت ملے گی، ٹام رینلڈ کے سابق ممبر کانگریس کی موجودگی انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے پاک امریکا تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

 ٹام رینلڈ نے"ہالینڈ اینڈ نائٹ لابنگ فرم" پر اعتماد کے اظہار پر وزیر شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی کیا ہے۔