Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ سرکاری دورے پر امریکا روانہ

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2019 05:32am

Imran Trump

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان تین  روزہ سرکاری دورے پر قطری پرواز کے ذریعے رات تین بج کر تیس منٹ پر امریکا روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان کل امریکا پہنچیں گے، جہاں ان کا قیام پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔

اکیس جولائی کو وزیراعظم ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات کریں گے، آئی ایم ایف کے ایکٹنگ ایم ڈی سے ملاقات شیڈول میں شامل ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں اور کاروباری شخصیات کے عشائیے میں شرکت کریں  گے۔ وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی، دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

تئیس جولائی کو امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو بھی شیڈول میں شامل ہے۔ وزیراعظم امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں تقریب سے خطاب کریںگے۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی سے ملاقات اور کانگریشنل پاکستان فاؤنڈیشن سے بھی بات چیت شیڈول میں شامل ہے۔

وزیراعظم عمران خان تئیس جولائی کو وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گےاور چوبیس جولائی کو پاکستان پہنچیں گے۔