Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

وسیم اکرم اور عمران خان کا دلچسپ واقعہ

شائع 19 جولائ 2019 06:08pm

wasim

پاکستان کے ورلڈکپ فاتح کپتان اور ملک کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ میں اپنے بہادرانہ فیصلوں اور لاجواب صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

ان کے دور کے کئی ایسے قصے اور واقعے ہیں جو سابق کرکٹرز اکثر سناتے نظر آتے ہیں، ماضی میں شعیب اختر نے بھی عمران خان کا ایک قصہ سنایا تھا۔

شعیب اختر نے قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر اینٹیگا میں وسیم بھائی سے عمران بھائی نے کہا کہ تم جاتے ہی ویو (سر ویوین رچرڈز) کو گالیاں نکالو۔

وسیم اکرم نے عمران خان کی بات پر عمل کرتے ہوئے ایسا ہی کیا، جس کے بعد ویوین رچرڈز نے وسیم اکرم سے کہا کہ 'میں تمہیں گیم کے بعد دیکھ لوں گا'۔

جب کھیل ختم ہوا تو سر ویوین رچرڈز پاکستان کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے، تاہم اس کے بعد کیا ہوا سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی زبانی ملاحظہ کریں۔