Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

نان فائیلر دگنا ٹیکس دے گا

شائع 19 جولائ 2019 06:19pm

taximageee

اب کوئی بھی کاروباری سرگرمی فائلر بنے بغیر ممکن نہیں، چیف کمشنر آفیسر آر ٹی او ٹو کراچی بدرالدین قریشی کا کہنا ہے کہ نان فائلر کو فائلر سے دگنا ٹیکس دینا ہوگا، ایک لاکھ نئے ٹیکس گزار سسٹم میں لائیں گے۔

چیف کمشنر آفیسر آر ٹی او ٹو کراچی بدرالدین قریشی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے  کہا ابھی صرف اکیس لاکھ فائلرز ہیں،  ہدف پچاس لاکھ کو فائلر بنانا ہے، مختلف مارکیٹس کا سروے کیا، جس سے سب معلوم ہوگیا کہ   کتنے لوگ کام کررہے ہیں کون رجسٹرڈ ہے اور کون نہیں

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سب کو ٹریننگ شدہ افراد کے زریعے ٹیکس نیٹ میں شامل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اب کیش کی خریداری آسان نہیں رہے گی، انکم ٹیکس کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ہمیں اڑسٹھ ہزار ڈاکٹرز کی فہرست دی جس میں سے صرف بارہ ہزار رجسٹرڈ ہیں، چھ ہزار ڈاکٹرز ٹیکس نہیں دیتے۔