مرید عباس قتل کیس، عینی شاہدین کا بیان ریکارڈ
نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس میں عدالت میں عینی شاہدین نے سارا ماجرا سنا دیا۔ چار گواہان نے بھی اپنے بیان ریکارڈ کرادیے۔
مرید عباس قتل کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ گواہان نےعدالت کو پوری کہانی سنادی۔
ملزم عاطف کےآفس بوائے اسامہ نےبتایا کہ کمرے میں موجودتھاجب عاطف نے مرید پر فائرنگ کی، واقع کےکچھ دیربعد مقتول مریدکی اہلیہ زارااورسسرآئے۔
مقتول خضر کے بھائی اورمنیجرنے بیان دیا ۔ خضرحیات کوملزم نے گاڑی میں سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
مرید کےدوست عمر ریحان نےعدالت کے روبرو انکشاف کیا۔ مرید اور عاطف کے ساتھ 2لاکھ سے کاروبار شروع کیا،پھرسرمایہ کاری 40لاکھ روپے تک بڑھائی، دیگر افراد کو ساتھ ملا کر سرامیہ 7کروڑ تک ہوگیا۔
رمضان تک عاطف زمان منافع وقت پرادا کررہا تھا، رمضان کے بعد پیسے نہیں ملے،مطالبے پر عاطف ناراض ہوگیا۔
واقعے کے وقت عاطف زمان نے مجھ پربھی فائرنگ کی، عاطف نے پیچھےسےگولی چلائی لیکن پستول نہ چل سکا۔ عدالت نے عینی شاہدین اور گواہان کے بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے ملزم عاطف کو کل طلب کرلیا۔
Comments are closed on this story.