Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ملک کو حوالہ اور ہنڈی نے نقصان پہنچایا، ایف بی آر

شائع 19 جولائ 2019 04:44pm

zaidimage

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں جس سے پوچھو پیسا کہاں سے آیا ۔ کہتا ہے انعام نکلا یا تحفہ ملا ۔ ملک کو اصل نقصان حوالہ اور ہنڈی نے پہنچایا۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ  ملک کو اصل نقصان حوالہ اور ہنڈی نے پہنچایا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کا پورا نظام بدل رہے ہیں۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اشیا کے بجائے آمدن پر ٹیکس جمع کرکے دکھائیں گے۔ آڑھتی مافیا کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس سے پوچھو پیسا کہاں سے آیا؟ کہتا ہے انعام نکلا یا تحفہ ملا۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ  آڑھتی مافیا کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔