Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی

شائع 19 جولائ 2019 02:57pm

sharjeel

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی، تاہم کرکٹ میں واپسی کیلئے انہیں عوامی سطح پر اعتراف جرم کرنا ہوگا اور بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا۔

 پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل کے کردار شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی 10 اگست کو ختم ہوجائے گی۔ پابندی ختم ہونے کے باوجود کرکٹ میں واپسی کیلئے شرجیل خان کو پہلے عوامی سطح پر اعتراف جرم اور بحالی پروگرام سے گزرنا ہوگا۔ بلے باز نے تاحال بحالی پروگرام کے لئے بورڈ سے رابطہ نہیں کیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق شرجیل خان کے بحالی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رابطہ کرنے کے بعد پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کرکٹر کا ری ہیب پروگرام آئین کی شق سکس پوائنٹ سیون کے مطابق تیار کرے گا۔