Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ایس بی سی اے اجلاس، افسران کے درمیان لاتیں گھونسے چل گئے

شائع 19 جولائ 2019 02:28pm

sbcaimagee

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں افسران کے درمیان مکے اور لاتیں چل گئیں، کس نے کتنا مال بنایا افسران نے سب اگل دیا،لیکن ڈائریکٹر جنرل بےبسی سےخاموش بیٹھےرہے، نہ کوئی معطل ہوا،نہ کسی کو شوکاز ملا۔

سانجھے کی ہانڈی بیچ چوراہے پر پھوٹ گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں  افسران کی مارکٹائی،  منہ بھر بھر کر ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔ ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن اجلاس میں موجود تھے جو بے بس دکھائی دیے۔

افسران لاتوں اور مکوں سے ایک دوسری کی تواضع کرتے رہے، گالیاں دیتے رہے لیکن ڈی جی صاحب کچھ نہ بولے، مزے سے بیٹھے تماشا دیکھتے رہے۔

کس نے کتنا مال بنایا سب سامنے آگیا لڑائی کے دوران افسران نے نام لے لے کر تفصیلات بتادیں، چھوٹا افسر، بڑا افسر، سب کی کرپشن سامنے آگئی۔

لیکن ڈی جی ظفر احسن نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، کسی کو شوکاز دیا گیا نہ کوئی انکوائری شروع ہوئی، نہ کوئی معطل ہوا، نہ کوئی لائن حاضر۔