عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری قرار
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے تفتیشی عمل کو بہترکرنے کی ضرورت ہے، عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے۔
چیف جسٹس کراچی میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کے شعبے کو عدلیہ اور پولیس ملکر بہتر بناسکتے ہیں، عدالتوں کو تفتیشی افسران کے رحم وکرم پر رہنا پڑتا ہے،پہلا مسئلہ جھوٹی گواہی اور دوسرا تاخیری حربے میں تفتیشی عمل کو بہترکرنے کی ضرورت ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو تفتیشی افسران کے رحم وکرم پر رہنا پڑتا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.