Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری قرار

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2019 02:59pm

khosaimagee

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے تفتیشی عمل کو بہترکرنے کی ضرورت ہے، عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے۔

چیف جسٹس کراچی میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  انصاف کے شعبے کو عدلیہ اور پولیس ملکر بہتر بناسکتے ہیں، عدالتوں کو تفتیشی افسران کے رحم وکرم پر رہنا پڑتا ہے،پہلا مسئلہ جھوٹی گواہی اور دوسرا تاخیری حربے میں تفتیشی عمل کو بہترکرنے کی ضرورت ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی طرح پولیس کی آزادی بھی ضروری ہے،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو تفتیشی افسران کے رحم وکرم پر رہنا پڑتا ہے۔