Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

کراچی : سپرہائی وے پر کار اور ٹرالر میں تصادم، تین افراد جاں بحق

شائع 19 جولائ 2019 02:23pm

edhiimageee

کراچی : کراچی سپر ہائی وے پر ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد کی جان کی بازی ہار گئے۔

 کراچی کا علاقہ سپرہائیوے پر ٹرالراور کار میں تصادم میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا،تمام افراد کا تعلق گھوٹکی سے تھا جو کراچی سے  واپس جارہے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تیرہ سالہ ماجد،، حضور بخش اور قربان علی کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔