Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

قومی ٹیم کے منیجر نے ورلڈکپ کی رپورٹ پیش کردی

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2019 02:16pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ  ٹیم کے منیجر طلعت علی نے بھی گروپنگ اور کھلاڑیوں میں اختلافات کی تردید کردی۔ پی سی بی کو رپورٹ میں لکھا کہ دورہ انگلینڈ میں ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا۔

ورلڈکپ کے دوران شیشا پیا، خوب گھومے پھرے بھی اور میدان میں جمائیاں لیتے بھی نظر آئے لیکن ٹیم منیجر طلعت علی کو سب اچھا ہی لگا۔

انہوں نے پی سی بی کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا ڈسپلن مثالی رہا، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ ٹیم میں گروپنگ یا اختلاف بھی نہیں تھا۔

قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی نے دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا کہ آن اور آف دی فیلڈ کھلاڑیوں کا رویہ بہترین رہا۔