Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارتی اداکارہ شوبھا ایم وی کار حادثے میں جاں بحق

شائع 19 جولائ 2019 12:08pm

shobha

بھارتی کناڈا ٹی وی کی نامور اداکارہ شوبھا ایم وی خوفناک کار حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کناڈا ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی شو 'مگالو جنَکی' میں منگلکا کے کردار سے شہرت ملی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شوبھا ایم وی 5 افراد کے ہمراہ کار میں بنگلورو جارہی تھی کہ نیشنل ہائی وے پر ان کی کار کا تیز رفتار ٹرک سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔

حادثہ بھارتی ریاسٹ کرناٹکا کے علاقے کنچی گنالو گاؤں کے نزدیک پیش آیا، جس سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔