Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ پر پابندی لگادی

اپ ڈیٹ 20 جولائ 2019 01:09pm

zimb

لندن: آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ پر پابندی لگادی، آئی سی سی بورڈ کے سالانہ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ کو جمہوری انداز میں نہ چلانے پر فیصلہ کیا گیا، آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بھی تبدیلی کی بھی منظوری دے دی۔

لندن میں آئی سی سی بورڈ کا سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

کرکٹ کے معاملات جمہوری انداز میں نہ چلانے پر آئی سی سی بورڈ نے متفقہ طور پر زمبابوے کو معطل کردیا۔ معطلی تک زمبابوے کی ٹیم آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ زمبابوے سے متعلق مزید فیصلہ اکتوبر میں کیا جائے گا۔

چیئرمین آئی سی سی ششانک منوہر کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ سیاسی مداخلت پر کیا، زمبابوے کو آئی سی سی کی فنڈنگ بھی بند کردی گئی۔

اجلاس میں آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں تبدیلی کی بھی منظوری دی سر پرچوٹ لگنے کی صورت میں متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ سلو اوور ریٹ پر اب کپتانوں کو معطل نہیں کیا جائے گا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں سلو اوور ریٹ پر ٹیم فی اوور 2 چیمپیئن شپ پوائنٹ سے محروم ہوجائیگی۔