Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سمجھ لیں چیخنے والے کا نمبر لگ گیا،شیخ رشید

شائع 18 جولائ 2019 05:24pm

sheiskhimageee

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ  جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا۔ شیخ رشید بھی تنقید میں پیچھے نہ رہے۔ کہا اپوزیشن کو تکلیف یہ ہے کہ عمران خان این آر او نہیں دے رہا۔

میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ  جوجتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا، اپوزیشن کو تکلیف  ہے کہ  این آر او نہیں مل رہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کا کیس سنجیدہ ہے، شہبازشریف حمزہ کو بچانے میں ناکام ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں بہت باعزت لوگ پھنسنے والے ہیں، کچھ خواتین کو بھی الزامات کی زد میں دیکھ رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا۔