شاہد خاقان کی گرفتاری، خورشید شاہ کی مذمت
رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلیے گرفتاریاں کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریاست کو بار بار چھیڑاگیا،انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔
واضح رہے کہ آج نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حراست میں لے لیا تھا اور اب ان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.