Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نااہل حکومت یکطرفہ احتساب کررہی ہے،مولانا فضل الرحمان

شائع 18 جولائ 2019 04:05pm

fazalimagee

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  نااہل حکومت یک طرفہ احتساب کررہی ہے۔

میڈیا سے  بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  صرف اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے، حکومت معاملات تصادم کی طرف لیکر جانا چاہتی  ہے۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اقتدار کے طول کی خاطر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے تاجروں کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

اس سے پہلے لیگی رہنما مریم نواز نے بھی شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔