Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

لاڑکانہ: ایچ آئی وی سے چھبیس بچے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

شائع 18 جولائ 2019 02:17pm

hivimage

رتو ڈیرو لاڑکانہ میں ایچ آئی وی وائرس کا معاملہ گھمبیر صورت اختیار کرگیا ، گزشتہ تین ماہ کے دوران  چھبیس بچے اس مرض سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ادھر کشمور کے گاؤں غوث بخش خان ڈومکی  کا جوڑا بھی علاج نہ ہونےکی وجہ سےجان کی بازی ہار گیا ۔

چھبیس ماوں  کی گود اجڑ گئی،  ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا رتو ڈیرو کے مختلف دیہات کے چھبیس بچے موت کی وادی میں چلے گئے۔

 مرنے والے بچوں کا تعلق رتو ڈیرو کے مختلف دیہات سے ہے ہلاکتیں تین ماہ کے دوران ہوئیں۔

ادھر کشمور کے گاؤں غوث بخش خان ڈومکی  میں ایڈز میں متبلا جوڑاضمیر شیخ اور گلناز بھی جان کی بازی ہار گئے

یہ دونوں میاں بیوی بھی طویل سفر کرکے علاج کے لیے  کندھ کوٹ کے اسپتال آتے تھے  تاہم ان کا مناسب علاج معالجہ نہ ہوسکا  بالاخر موت نے ان کی مشکل آسان کردی۔

 ان غریبوں کی مالی کفالت تو دور کی بات داد رسی کے لیے بھی کوئی نہ پہنچا ۔