Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اپوزیشن رہنماوں کی گرفتاری،وزیر داخلہ کا ردعمل

شائع 18 جولائ 2019 02:14pm

auditimagee

وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئراعجاز سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی گرفتاریوں پر کہتے ہیں اس طرح تو ھوتا ہے اس طرح کے کاموں میں  زرداری صاحب خود کہہ چکے ہیں

 گورنر ھاوس میں گورنر سندھ  کے ھمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برگیڈئیر اعجاز کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں پر زرداری صاحب نے خود کہا ہے ایسا تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں اپ لوگوں کو کوئی کیوں نہیں پکڑتا۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے تاجروں دیگرے بڑے کاروباری لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے کہ ٹیکسسز کے حوالے سے ملاقاتیں کی ہیں جن وزرا کو ہٹایا گیا ہے انکی پرفارمنس پر ہٹایا گیا ہے کرپشن کا معلوم نہیں۔

  بے نظیر قتل کیس کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلاول کاباپ پانچ سال حکومت میں تھا اگرمیں بینظیرقتل میں ملوث تھا تو سزاکیوں نہیں دی۔