Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،فردوس عاشق اعوان

شائع 18 جولائ 2019 02:11pm

firdousimagee

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  قانون کی عمل داری رنگ پکڑرہی ہے،اپوزیشن کی رنگت اڑرہی ہے،ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں۔

 معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب خدا کی مخلوق کااستحصال کرنےوالوں کی شام غریباں ہے،سب نےمکافات عمل سےگزرناہے،شاہد خاقان عباسی بھی مکافات عمل سےگزررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےملک میں قانون کا اطلاق کیا،جس کی داڑھی میں تنکا ہےاس کو پریشانی لاحق ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  شاہد خاقان عباسی بھی مکافات عمل سےگزررہےہیں،وزیراعظم عمران خان نےملک میں قانون کااطلاق کیا، قانون کوطابع رکھنےوالےقانون کےطابع آرہےہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  عدالتیں آزاد اور بااختیار ہیں، جس کی داڑھی میں تنکا ہےاس کو پریشانی لاحق ہے۔