Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی کھیل ہاکی تاریخ کے بدترین دور سے گزرنے لگی

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2019 01:40pm
File Photo File Photo

قومی کھیل ہاکی تاریخ کے بدترین دور سے گزرنے لگی، کھلاڑی اور آفیشلز سب ہی پریشان، ڈیڑھ سال بعد پہلا قومی ایونٹ تئیس جولائی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ایک وقت وہ تھا جب پاکستان ہاکی کی بین الاقوامی مقابلوں پر حکمرانی تھی، اب پاکستان ورلڈ تو دور کی بات ایشیائی چیمپیئن بھی نہ رہا، بلکہ ملک میں قومی سطح کا ٹورنامنٹ ہوئے ڈیڑھ سال گزر گیا۔

ماضی کے مایہ نازگول کیپر شاہد علی خان کہتے ہیں کہ ہاکی فیڈریشن حکام کی ناقص حکمت عملی کے سبب قومی کھیل زوال کا شکار ہے۔

سابق کپتان محمد عرفان کا کہنا تھا کہ جب کوئی مستقبل ہی نہیں تو کوئی کیوں ہاکی کو اپنا کریئر بنائے؟

قومی ہاکی چیمپئن شپ تئیس جولائی سے شہر قائد میں شروع ہورہی ہے، لیکن کھلاڑی اس خوف کا شکار بھی ہیں کہ کہیں محکمے کی جانب سے ان کی یہ آخری چیمپیئن شپ نہ ہو۔