اوور تھرو تنازع، بین اسٹوکس کا شاندار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ
انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نا صرف اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں بلکہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کہتے ہیں کہ اوور تھرو تنازے پر بین اسٹوکس نے امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے کا کہا تھا لیکن وہ نہیں مانے۔
ورلڈکپ فائنل میں اوور تھرو تنازع اس وقت پیدا ہوا جب رن مکمل کرنے کی پاداش میں ڈائیو کرتے پوئے گیند اسٹوکس کے بلے کو لگ کر باؤنڈری لائن پر چلی گئی تھی۔
اس واقعے سے متعلق انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولرجیمز اینڈرسن کہتے ہیں کہ جب یہ واقعہ رونما ہوا تو بین اسٹوکس نے کیوی کھلاڑیوں سے معافی مانگی۔
صرف یہی نہیں انہوں نے امپائرز سے کہا کہ آپ باؤنڈری نہ دیں اور فیصلہ تبدیل کردیں، لیکن امپائر نے ان کی نہیں مانی، باؤنڈری بھی دی اور پانچ کے بجائے چھ رنز بھی دیئے۔
اس تمام تر تنازعے کے باعث آخر میں کیوی ٹیم کو نقصان پہنچا اور سپر اوور میں انگلینڈ فاتح رہا۔
بعد میں خوب واویلا مچا جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق نمبر ون امپائر سائمن ٹافل نے بھی خوب تنقید کی تھی۔
Comments are closed on this story.