Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیب اہلکار ،مفتاح اسماعیل کو گرفتار نہ کرسکے

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2019 06:43pm

muftabimagee

نیب اہلکار سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو چھاپے کے دوران گرفتار نہ کرسکے

نیب اہلکار مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے انکے گھر پہنچ گئے ہیں تاہم اطلاعات کے مطابق مفتاح اسمعاعیل گھر پر موجود نہیں ہیں اور ان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کےوارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے،چیئرمین نیب نےوارنٹ گرفتاری پردستخط کر دئیے ۔

جس کے بعد اب نیب اہلکار سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے گھر پر ان کو گرفتار کرنے پہنچے ہیں تاہم ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ چھاپے کے دوران خواتین اہلکار بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

چھاپے کے دوران اہلکاروں نے گھر کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔

سابق مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو آج نیب راولپنڈی نےطلب کیا تھا ،طلبی کے باوجود مفتاح اسماعیل نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے۔