ورلڈکپ کے اعصاب شکن فائنل نے نیشم کے کوچ کی جان لے لی
آکلینڈ: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈکپ 2019 کے اعصاب شکن فائنل نے جمی نیشم کے کوچ کی جان لے لی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اوور کے دوران کیوی آل راؤنڈر جیمی نیشم کے اسکول ٹیچر اور کوچ ڈیوڈ گورڈن بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔
سپر اوور میں جب جمی نیشم نے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو چھکا مارا تو ڈیوڈ گورڈن کی سانسیں بھی ختم ہوگئی۔
اپنے اسکول ٹیچر اور کوچ کی اچانک موت پر جمی نیشم نے ٹویٹ کی ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Dave Gordon, my High School teacher, coach and friend. Your love of this game was infectious, especially for those of us lucky enough to play under you. How appropriate you held on until just after such a match. Hope you were proud. Thanks for everything. RIP
— Jimmy Neesham (@JimmyNeesh) July 17, 2019
واقعے سے متعلق ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی نے جمی نیشم کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'شکریہ جمی، میں اور میری بہن آخری وقت میں اپنے والد کے ساتھ تھے اور وہ بہت خوشی منارہے تھے، انہیں آپ پر بہت فخر تھا'۔
Thanks Jimmy, my sister and I were with Dad at the end, cheering for you and the team. He was so proud of you!
— Leonie Gordon (@Leonie_Gordon) July 17, 2019
Comments are closed on this story.