Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکاروں کے خفیہ کارنامے

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 06:06am

colaj

ویسے تو اداکاروں کی زندگی پردے پر سب کے سامنے ہوتی ہے لوگ روز انہیں ٹی وی پر دیکھتے ہیں،لیکن ان کی زندگی میں بہت کچھ ایسا ہوتا ہے جو عام لوگوں سے چھپا ہوا ہوتا ہے،یا یوں کہہ لیں کہ اداکار اپنی زندگی کے کچھ راز لوگوں سے چھپانے میں ماہر ہوتے ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی زندگی کا سب سے بڑا راز ان کی زندگی کا ساتھی ان کا ہمسفر ہوتا ہے جسے وہ لوگوں اور میڈیا سے چھپانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔

لیکن ان رازوں کی پردہ پوشی کرتے وقت وہ اپنے ان کروڑوں مداحوں کو بھول جاتے ہیں جن کی وجہ سے وہ آج شہرت کی بلندیوں پر ہیں،انہی لاکھوں ،کروڑوں مداحو ں کی خواہشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کیلئے آپ کے پسندیدہ اداکاروں کی خفیہ شادیوں اور خفیہ جیون ساتھیوں کی چند تصاویر لے کر آئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

پریتی زنٹا

preeti-zinta000000000

پریتی زنٹا بولی وڈ کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے حال ہی میں اپنے امریکن دوست جین گڈ اینف کے ساتھ لاس اینجلس میں نہایت خفیہ طور پر شادی کرلی۔

رانی مکرجی

rani mukerji

رانی مکر جی کو کون نہیں جانتا انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار آدیتیہ چوپڑا کے ساتھ اٹلی میں کسی کوبتائے بناءچپکے سے شادی کرلی۔

کنال کپور

kunal-kapoor00000000

فلم رنگ دے بسنتی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے اداکار کنال کپور نے رواں سال نو فروری کو اداکار امیتابھ بچن کی بھانجی نینا بچن کے ساتھ خفیہ طریقے سے شادی کرلی۔

سنجے دت

sunjy dutt

بھارت کے متنازعہ اداکار سنجے دت بھی راز چھپانے میں کسی سے کم نہیں ہیں ،دو ہزار آٹھ میں انہوں نے اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد نہایت خفیہ طریقے سے گووا میں اپنی قریبی دوست کے ساتھ شادی کرلی اور اس خبر کی کسی کو ہوا بھی لگنے نہیں دی۔

جان ابراہم

john-abraham10000000000000

جان ابراہم اور بپاشا باسو کے دوستی کے قصے ماضی میں ہر طرف پھیلے ہوئے تھے لیکن لوگوں کو حیرت اس وقت ہوئی جب انہوں نے ایک غیر معروف لڑکی پریا کے ساتھ اٹلی میں سادگی سے شادی کرلی۔

سری دیوی

sri-devi0000000000000

بولی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی نے سپر اسٹار انیل کپور کے بھائی ہدایتکار بونی کپور سے خفیہ شادی کرلی اور یہ راز کافی عرصے تک چھپائے رکھا،اس راز کے منظر عام پر آجانے کے بعد بونی کپور نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی اور اب وہ سری دیوی کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

جوہی چاﺅلہ

juhi-chawla000000000000

جوہی چاﺅلہ بولی وڈ کی مشہور اداکارہ ہیں ،وہ بھی اپنی زندگی کا اہم راز چھپاتے ہوئے میڈیا سے کے سامنے کافی عرصے تک غلط بیانی کرتی رہیں،بالآخر انہوں نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنے بزنس مین دوست سے شادی کااعلان کردیا۔

منوج باجپائی

manoj-bajpai00000000000

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار منوج باجپائی نے اداکارہ نیہا سے دوہزار پانچ میں خفیہ شادی کی ،یہ شادی اتنی خفیہ تھی کہ اس میں ان کے والدین نے بھی شرکت نہیں کی۔

سلینہ جیٹلی

salina-jetli0000000000000

سلینہ جیٹلی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراﺅں میں ہوتا ہے،انہوں نے تئیس جولائی دو ہزار گیارہ کو آسٹریلوی بزنس مین سے چپکے سے شادی کرلی۔

پوجابھٹ

pooja bhatt

ہدایتکار مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے دوست وی جے ادھم سنگھ کے ساتھ گووا کے ایک مندر میں نہایت سادگی سے شادی کرلی۔