Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

شیاؤمی کا ایک اور زبردست فون :Mi A3

شائع 18 جولائ 2019 04:35am
سائنس

Untitled-1

چینی کمپنی شیاﺅمی نے اپنی اینڈرائیڈ ون اسمارٹ فون سیریز کا نیا فون می اے 3 متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فون 2 ورژن میں دستیاب ہوگا، ایک ورژن میں 6 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرے میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، اسٹوریج بڑھانے کیلئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی فون میں موجود ہے۔

6.1 انچ کے او ایل ای ڈی اسکرین والے فون میں واٹر ڈراپ نوچ دیا گیا ہے، جبکہ 720p ریزولوشن دی گئی ہے۔ حالانکہ گزشتہ سال می اے 2 میں 1080p ریزولوشن دیا گیا تھا۔

فون میں اسنیپ ڈریگن 665 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4030 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے، گزشتہ سال کے فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

فون میں ہیڈفون جیک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ ریڈر کو اسکرین کے اندر منتقل کردیا گیا ہے۔ فون میں ایک نمایاں اپ گریڈ کیمرا سسٹم میں ہوئی ہے۔

اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جن میں 48 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا ، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا جبکہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا دیا گیا ہے۔

بیک کیمروں سے 2160p ویڈیو کو 30 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

یہ فون آئندہ ہفتے سب سے پہلے اسپین میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ دیگر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 249 یورو (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 279 یورو (لگ بھگ 50 ہزار روپے) میں فروخت کیا جائے گا۔